28 جولائی 2012 - 19:30

ماہ مبارک کے سلسلے میں شیعہ علماء کونسل گلگت کے صدر شیخ مرزا علی نگری نے تنظیمی کارکنان کے ہمراہ سکوار اور جوٹیال میں تبلیغی دورہ کیا ۔

ابنا: دورے کے دوران علمائے کرام اور تنظیمی کارکنان کی بڑی تعداد شیخ مرزا علی صاحب کے ہمراہ تھی ۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد کے سکوار اور جوٹیال پہنچنے پر مقامی مومنین نے بھر پور استقبال کیا ۔ وفد نے افطار سے پہلے دونوں علاقوں کی مساجد میں مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ملک میں مختلف حالات اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ شیخ مرزا علی نے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف وہ ہی ہوگا جو شیعہ علماء کونسل کے سربراہ اعلان فرمائیں گے ۔فریضہ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد مقامی مومنین نے ضیافت افطار کا اہتمام کیا ۔

.......

/169